• news

پینٹاگون افغانستان میں مزید ہزاروں فوجی بھیجنے کیلئے صدر کو تجویز دیگا

واشنگٹن (اے ایف پی) پینٹاگون افغانستان میں مزید 3 سے 5 ہزار فوجی بھیجنے کے لئے اگلے ہفتے وائٹ ہائوس کو تجویز دیگا۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ طالبان کیخلاف افغان فوجیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طالبان سے علاقے واپس لئے جائیں۔ قائم مقام نائب وزیر برائے دفاع تھریسا ویلن نے کہا کہ افغانستان اہم اتحادی ہے اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 8400 ہے اس کے علاوہ 5 ہزار نیٹو اہلکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن