• news

نوازشریف ضدی بچہ‘ انہیں اپنا مستقبل ڈوبتا نظر آرہا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم نوازشریف کو ضدی بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور سویلین اداروں میں کھنچاتانی مناسب نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوفزدہ وزیر اعظم نے انتخابی مہم شرو ع کردی اور اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں جبکہ اے این پی اور جے یو آئی کا وزیر اعظم کے استعفے پر پروگرام ففٹی ففٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اب صرف اور صرف گھر جانا ہے کیونکہ وزیر اعظم کو اپنا مستقبل ڈوبتا نظر آرہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن