• news

اسلم بیگ نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کو بڑھک قرار دیدیا

لاہور (آئی این پی) سابق آرمی چیف جنرل(ر)اسلم بیگ نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جارحیت کی قیمت کا بخوبی علم ہے۔‘ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں جبکہ بھارت کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرے‘ بھارت کسی بھی صورت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا‘ پاکستانی عوام کشمیر یوں کیساتھ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ بھارت کو جارحیت کی قیمت کا بخوبی علم ہے اس لئے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی بڑھک سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث نہیں جبکہ بھارت کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرے۔ 

ای پیپر-دی نیشن