امریکہ میں نسل پرستی عروج پر، سفید فام نے ایک اور ایشیائی کو پیٹ ڈالا
نیویارک(صباح نیوز)امریکہ میں نسل پرستی عروج پر، امریکی نے ایک اور ایشیائی شہری کو پیٹ ڈالا، پولیس نے تشدد کرنے والے 48سالہ شخص کو نفرت پر مبنی جرم کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔ حملہ آور نے کہا کہ ہم سفید طاقت ہیں اپنے ملک واپس چلے جا یہاں پر کیاکررہے ہو؟۔ پولیس نے بتایا کہ سٹیفن زٹورسکی نے 30سال کے متاثرہ شخص کو نیویارک کے تھرڈ ایونیو میں روک کر لاتیں گھونسے برسانے شروع کر دئیے۔ نیویارک ڈیلی نے شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ضلع فلاٹیران کے ساکن زٹورسکی نے کہاکہ اپنے ملک کو واپس چلے جا! یہاں پر کیاکر رہے ہو؟۔ عینی شاہدین نے مارپیٹ کے متعلق نیویارک پولیس محکمے کو آگاہ کیا جس نے مبینہ حملہ آور کو موقع پر پہنچ کر گرفتار کرلیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے الیکشن کے بعد ملک بھر میں اس قسم کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔