• news

دنیا کے غلیظ اور آلودہ ترین 3 شہر بھارت میں موجود‘ کراچی کا پانچواں نمبر

واشنگٹن (صباح نیوز) دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں سے پانچ جنوبی ایشیا میں ہیں، غلیظ اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، دوسرے پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار ہے، پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں درجے پر ہے۔ آلودگی کا بڑا سبب کچرے کے ڈھیر، صنعتوں اور گاڑیوں کا دھواں اور ناصاف پانی ہے۔ پہلے نمبر پر بھارتی صدر مقام نئی دہلی، دوسرے پر بھارت ہی کا تاریخی شہر گوالیار، تیسرے پر افریقی ملک ایتھوپیا کا دارالحکومت ادیس ابابا، چوتھے پر لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو کا شہر میکسیکو سٹی اور پانچویں نمبر پر پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ہے۔ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر لاطینی امریکہ کے ایک ملک ہیٹی کاصدر مقام پورٹ او پرنس، ساتویں درجے پر افریقی جزیرے مڈغاسکر کا شہر اینٹا نانارِیوو، آٹھویں نمبر پر بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ، نویں پر وسط ایشیائی ملک آذربائیجان کا دارالحکومت باکو اور دسویں پر بھارت ہی کا ایک اور شہر ممبئی ہے۔ 2008سے 2013 تک کے عرصے میں دنیا کے1600 سو منتخب شہروں کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن