حکومت سکیورٹی رسک بن گئی‘ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں: خورشید شاہ
کراچی (صباح نیوز+آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جندال سے خفیہ ملاقات میں کیا ہوا بتایا جائے، کبھی مودی کو دعوت اور کبھی جندال سے ملاقاتیں، واضح کیا جائے ،کلبھوشن یادیو پر کوئی اور فیصلہ نواز شریف کے بس کی بات نہیں ہے، گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں جب کہ گورنر کو سیاسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا حکومت کے نصیب اچھے ہیں کہ تیل کی قیمتیں کم ہیں مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ نوازشریف جھوٹ بولتے ہیں۔ نندی پور پاور پراجیکٹ بنایا مگر کوئی فائدہ نہیں، میری دعا ہے کہ لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے۔ حکومت سکیورٹی رسک بن چکی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا جب کہ لاہور میں ہمارا دھرنا نہیں اجلاس تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر کو سیاسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔ گورنر کو میٹرو بس اچھی لگتی ہے تو پنجاب کے ہسپتال جا کر دیکھ لیں گورنر نے اپنے عہدے کے ضوابط خراب کیے ہیں۔ ہمیں سندھ میں غیر جانبدار گورنر چاہیے لہذا گورنر استعفی دے کر سیاست کریں۔ ملزم اور مجرم میں فرق ہے اس لیے گورنر جس سے ملنا چاہتے ہیں ملیں، گورنر مخالفین سے ملیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ان کا کہنا تھا چودھری نثار نے ٹوئیٹ کو زہر قاتل کہہ دیا۔ وزیر داخلہ نے اپنی ہی ایجنسیوں کو غلط کہہ دیا جب کہ پانامہ لیکس ہم نے نہیں بنایا۔ اگر نوازشریف زہر قاتل ہے تو وزیراعظم ہائوس میں بیٹھے لوگ بھی ٹوئٹ پر سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا جندال سے خفیہ ملاقات میں کیا ہوا بتایا جائے۔ کبھی مودی کو دعوت اور کبھی جندال سے ملاقاتیں۔ واضح کیا جائے پاکستان کے ساتھ ہیں یا وطن دشمنوں کے ساتھ جب کہ وزیراعظم جندال سے ملاقات پر قوم سے خطاب کرکے اعتماد میں لیں۔ کلبھوشن یادیو پر کوئی اور فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے بس کی بات نہیں ہے، نوازشریف کلبھوشن کی پھانسی میں تاخیر کروا سکتے ہیں مگر ٹال نہیں سکتے۔ خورشید شاہ نے کہا موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے لئے جھوٹ بولا۔ لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا دعویٰ پورا نہیں ہوا۔ لاہور میں بھی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے عوام کو دھوکہ دیا میاں صاحب نے تین ماہ‘ چھ ماہ اور ایک سال کے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا ہم شہبازشریف کا نام تبدیل کر رہے ہیں۔