• news

بھارت کا آئی ایس آئی سے تعلق کے الزام میں ایک اور شخص کی گرفتاری کا دعویٰ

نئی دہلی (اے این این) اتر پردیش میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتاری کی یہ کارروائی فیض آباد میں کی گئی۔گرفتار نوجوان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اے ٹی ایس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شخص نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے ٹریننگ لی ہے اور اس کے خلاف پختہ ثبوت بھی موجود ہیں۔ معاملے کی جانچ جاری ہے،اور آئندہ مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹیم نے فیض آباد کے خاص پورہ کے رہنے والے آفتاب کو گرفتار کیا۔ پاکستان ہائی کمشن کے افسر سے بھی آفتاب کے رابطے ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن