سعودی عرب: ایمرجنسی فورسز نے متعدد مطلوب تخریب کاروں کو گرفتار لیا
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی ایمرجنسی فورسز نے تخریب کاروں کی روپوش ہونے والے مقامات پر چھاپہ مار کارروائی میں مشرقی صوبے کے ضلع قطیف میںالعوامیہ کے قصبے سے مطلوب متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے کچھ عرصہ قبل ایک مرتبہ پھر سکیورٹی حکام کو مطلوب 9 افراد کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ ان افراد پر قطیف اور دمّام میں شہریوں اور سکیورٹی اہل کاروں کو نشانہ بنانے ، املاک عامہ اور سکیورٹی اور اقتصادی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور عام زندگی معطل کرنے کے الزامات ہیں۔
تخریب کار گرفتار