• news

تین طلاق معاملہ: بھارتی سپریم کورٹ میں سلمان خورشید کو غیر جانبدارانہ رائے پیش کرنے کی اجازت

نئی دہلی (اے این این) سپریم کورٹ نے تین طلاق، تعدد ازدواج اور حلالہ کے معاملے میں مدعا علیہ بنانے اور فن کے ماہر کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق سینئر وکیل اور سابق وزیر قانون سلمان خورشید کی درخواست قبول کر لی۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا خاص طور سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں میں تین طلاق، تعداد ازدواج اور نکاح حلالہ کے معاملوں میں غیر جانبدارانہ خیالات پیش کرنا چاہتے ہیں اور عدالت سے انہیں اس کے لئے اجازت چاہئے۔

اجازت

ای پیپر-دی نیشن