• news

گوجرانوالہ، نوجوان پر پولیس کا نجی ٹارچر سیل میں تشدد، ورثا کا مظاہرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کینٹ پو لیس کا ڈکیتی کے الزام میں زیرحراست نوجوان پر نجی ٹارچر سیل میں مبینہ طور پر بدترین تشدد، ورثاءکا سی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش، اعلی پولیس افسران کی جانب سے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ کینٹ کے علاقہ لمبانوالی سے پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں تنویر نامی نوجوان کو گرفتار کیا تھا، جس کی گرفتاری کے خلاف اسکے ورثا نے سی پی او آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی اور کینٹ پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے سیاسی رنجش اور بلدیاتی نمائندے کے ایما پر ان کے بیٹے تنویر کو گرفتار کر کے نجی ٹارچر سیل میں منتقل کر دیا، جہاں پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ملاقات بھی نہیںکروائی جا رہی۔ مظاہرین میں شامل تنویر کے والد نے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنا دیا تاہم اعلی پولیس افسروں نے مذاکرات کر کے مظاہرین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
نوجوان تشدد

ای پیپر-دی نیشن