• news

خطرات سے ملکر نمٹنا، ون روڈ ون بیلٹ کی سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری ہے: چین

بیجنگ (آن لائن)چین کے ایک اعلیٰ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی خوشحالی کے لیے اقتصادی راہداری یا سلک روڑ کے پرعزم اقدام کا انحصار اس منصوبے میں شامل ممالک کی جانب سے مضبوط سکیورٹی کو یقینی بنانے پر ہے۔ چین میں رواں ماہ 14 اور 15 کو ون روڑ ون بیلٹ کے نام سے اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر 28 ممالک کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کے پسندیدہ منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر اربوں ڈالر خرچ کر کے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر بات کی جائے گی۔ سلک روڑ کی سکیورٹی پر ہونے والے سیمینار میں بات کرتے ہوئے داخلی سکیورٹی کے سربراہ مینگ جیناڑو نے کہا اس منصوبے پر اس وقت ہی پیش رفت ہو سکتی ہے جب محفوظ اور مستحکم ماحول ہو گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی سربراہ مینگ نے شرکا کو بتایا کہ 'بڑھتا ہوا عالمی تعاون، خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا اور ون روڑ ون بیلٹ کی سکیورٹی تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر پبلک سکیورٹی کے وزیر کو¿ شنگچن نے کہا کہ عوام کی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بیرون ملک مفادات جیسے عوامل میں پہلے سے زیادہ عملی تعاون کی ضرورت ہے۔

چین

ای پیپر-دی نیشن