پاکستان ایران بہتر تعلقات معیشت کیلئے ناگزیر ہیں: پیاف
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہتری کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا ۔ پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل سے صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی سے صنعتیں ترقی کریں گی جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔۔