• news

قومی ائیر لائن کو گزشتہ سال ماہانہ سوا3ارب روپے خسارے کا سامنا رہا:حکام

کراچی(صباح نیوز)قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) کو گزشتہ سال ماہانہ سوا3ارب روپے خسارے کا سامنا رہا جبکہ بینکوں سے لیے گئے قرضے اور سود کی ادائیگیوں کے باعث بھی ایئرلائن کومالی مشکلات رہیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کا خسارہ ماضی کے قرضوں اور خلیجی ایئرلائینوں کی وجہ سے ہورہا ہے، خلیجی ایئرلائن مسافروں کو پوائنٹ سے منزل کے فارمولے پرآپریٹ کرتی ہیں۔ خلیجی ایئرلائنوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا، پی آئی اے زرائع نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے لیے روٹس خسارے میں چل رہے ہیں تاہم پی آئی اے کے آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ادارے کو انتظامی طورپر بہتر انداز میں چلانے کیلیے ٹھوس حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔حج آپریشن کیلیے مزید طیارے لیزپر حاصل کیے جائیں گے تاہم حج آپریشن کیلیے تیاریاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن