• news

ٹی ایچ کیو مری میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

لاہور (نیوز رپورٹر) ایس این جی پی ایل نے ٹی ایچ کیو، مری میں 555,000 روپے مالیت کا 1000جی پی ایچ کپیسٹی کا واٹر فلٹریشن پلانٹ مہیا کر کے ایک بار پھر معاشرے کی جانب اپنے لگاﺅ اوراحساس ذمہ داری کا عملی ثبوت دیا ہے ،اِس پلانٹ سے کمیونٹی کوصاف اورغیرمضر پانی باآسانی میسر آ سکے گا، ٹی ایچ کیو،مری میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی افتتاحی تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن