• news

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ہربل ادویات کی برآمد کے مواقع بڑھ گئے: شاہ فیصل

لاہور ( کامرس رپورٹر )عالمی منڈی میں ہربل میڈیسن کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستان میں جڑی بوٹےوں سے تےار کردہ قدرتی ادوےات کی برآمدات کے مواقع بڑھ گئے ہیں اور اس شعبہ میں پاکستان اور چین کی شراکت داری ہربل میڈیسن انڈسٹری کی دنےا میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ ےہ بات پاک چین جوائینٹ چیمبر کے بانی صدر شاہ فیصل آفریدی نے چیمبر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پاک چین چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی، نائب صدر معظم گھرکی اور ڈاکٹر اقبال قریشی بھی موجود تھے۔ فیصل آفریدی نے نے بتا یا کہ جڑی بوٹےوں سے تےار کی جانے والی ادوےات کی عالمی تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر کے لگ بھگ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا رجحان قدرتی طریقہ علاج کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن