• news

زونگ اور سلک بنک کے مابین معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (پ ر) پاکستان کے سب سے بہترین4G نیٹ ورک زونگ اور سلک بنک کے مابین گزشتہ روز موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کی فراہمی کاایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بینک کے کریڈٹ کارڈ کسٹمرز اور ملازمین کو 12 ماہ کے موبائل براڈ بینڈ بنڈلز کی یکمشت خریداری پر موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ یہ آفر زونگ بولٹ، بولٹ پلس اور بولٹ الٹرا ڈیوائسز کیلئے متعارف کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کا مقصد ملک بھر میں زونگ کے تیز‘ وسیع اور مضبوط 4G نیٹ ورک کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ زونگ ملک کے اہم صنعتی شعبوں بشمول ٹرانسپورٹیشن ، بینکنگ ، ہیلتھ کئیر ، تعلیم ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتے ہوئے اپنے پراڈکٹ پورٹفولیو کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن