• news

حکومت بجٹ میں 280ارب کے ریفنڈ ادائیگی کیلئے فنڈز مختص کرے: عبدالباسط

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط نے حکومت پر زور دیا ہے کہ آنئدہ مالی سال 2017-18کے بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے 280ارب روپے کے ریفنڈ کی ادائیگی کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں ،جس کاروباری ادارے یا تاجر کا ایک مرتبہ آڈٹ ہو جائے تو 5سال تک اس کا آڈٹ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز لاہور چیمبر میں پریس کانفر نس میں اخبار نویسوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا ہے۔ عبدالباسط نے بتایا کہ لا ہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس و ریونیو نے ایک مراسلے کے ذریعے یہ واضح کردیا ہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو یا متعلقہ ممبر کی اجازت کے بغیر کسی بھی ٹیکس دہندہ انڈسٹری، فیکٹری ، دیگر کاروباری مقامات پر چھاپے مارنااور تاجروں کو ہراساں کرنا قطعاً غیر قانونی ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس و ریونیو سلیم مانڈوی والا سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں ایف بی آر اہلکاروں کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے ناجائز استعمال اور کاروباری مقامات پر چھاپوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا گیا

ای پیپر-دی نیشن