• news

اسلام آباد;پشین سڑک توسیع کیس، درختوں کی کٹائی سے متعلق حکومتی رپورٹ مسترد

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضلع پشین بلوچستان میں 10کلومیٹر سڑک کی تعمیروتوسیع کے دوران 22 سو سرسبز درختوں کی کٹائی کے معاملے پر لیے گئے ازخود نوٹس کے جواب میں بلوچستان حکومت کے متعلقہ اداروں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے جبکہ معاملے کو انسانی حقوق کے آرٹیکل 184/3کے تحت سوموٹو کیس میں تبدیل کرتے ہوئے سپریم کورٹ آفس کو حکم دیا ہے کہ کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیئے بنچ میں مقرر کیا جائے۔واضح رہے ضلع پشین سے یارو 10کلومیٹر لنک روڈ کی تعمیر کے دوران سڑک کے اطراف میں 22 سو بھبب سرسبز درختوں کی متوقع کٹائی کے پیش نظر انہیں محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس نے ایک شکایت پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن