• news

نثار کی وزیر اعظم سے 24گھنٹے میں تیسری ملاقات، نیوز لیکس ، سرحدی کشیدگی پر غور

اسلام آباد (عترت جعفری) وفاقیق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے گزشتہ 24گھنٹے میں تیسری بار طول ملاقات کی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں نیوز لیکس کی رپورٹ اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم کے سیکرٹری کی طرف سے جاریکردہ ایگزیکٹو آرڈر اور نیوز لیکس کی رپورٹ کی روشنی پر وزارت داخلہ کی طرف سے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے معاملہ پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کے اندر سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔ چمن میں افغانستان نے گولہ باری کے معاملہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہنیوز لیکس کے بارے میں سیکرٹری کے ایگزیکٹو آرڈر کے اجرا پر فوجی ترجمان کی طرف سے اسے مسترد کرنے جانے کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال کا ڈراپ سین ہونیوالا ہے اور وزارت داخلہ کے طرف سے اپنا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا امکان ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے طویل رخصت مانگ لی ہے۔ سیکرٹری نے چھٹی کی درخواست نہیں دی ہے۔ اس طرح سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میڈیا پر بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کسی ختم کی صداقت نہیں ہے۔ تا ہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس نے رپورٹ کے حوالے سے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد معمول کا ردوبدل ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن