پاکستان‘ افغانستان تنازعات مذاکرات سے حل کئے جائیں‘ دہشتگردوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملنا چاہئے:اسفند یار
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں دہشت گردوں کو موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔ دونوں ممالک کو پُرامن حل اور راستہ نکالنا ہوگا۔ پاک افغان سرحد بند ہونے سے دونوں جانب تاجروں کو نقصان ہورہا ہے۔ گریٹ گیم کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان پختونوں کا ہوا۔