حافظ آباد: معمر ترین شخص 125 سال کی عمر میں انتقال کر گیا‘بوٹا اعوان کے سو سے زائد پوتے، پوتیاں، پڑپوتے نواسے نواسیاں ہیں
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ملک کے معمر ترین بزرگ ملک محمد بوٹا اعوان نواحی گائوں چک دیوان نزد بھاکا بھٹیاںمیں 125برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔مرحوم سیشن کورٹ کے اہلکار ملک بشیر احمد اعوان اور اسٹیٹ لائف کے سیلز مینجر ملک نصیر احمد اعوان کے والد تھے۔ مرحوم نے سوگواران میں ایک سو سے زائد پوتے ، پوتیاں، پڑپوتے پڑپوتیاں ، نواسے اور نواسیاں چھوڑی ہیں۔ انہیں انکے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔