ینگ لائرز کے انتخابات ملتوی نئی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) 6 مئی کو ہونے والے ینگ لائرز کے انتخابات ملتوی ہو گئے۔ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔ ان انتخابات پر 2 مئی کو پنجاب بار کونسل نے پابندی عائد کر دی تھی۔ ینگ لائرز کے سیکرٹری مدثر چودھری نے بتایا کہ ینگ لائرز کے ہزاروں وکلا کے احتجاج اور مذاکرات کے بعد الیکشن کرانے کی اجازت دے دی گئی لیکن انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔ چوہدری وسیم کھٹانہ امیدوار برائے صدر، شیخ زید الٰہی، چوہدری جنید امیدواران برائے سیکرٹری، عمران بھٹی، باسط چوہان،طلحہ زاہد مغل امیدواران برائے نائب صدر میدان میں ہیں۔ محسن چوہدری، مدثر چوہدری، غلام مجتبیٰ چوہدری ، ندیم ودیگر نے کہا ہے کہ وہ ینگ لائرز کے الیکشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔