عمرہ ٹور آپریٹرز کو وزارت کے تحت کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا: سردار یوسف
اسلام آباد (آئی اےن پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج اور عمرے کے شعبے الگ الگ وزارتوںکے ماتحت ہونے کی وجہ سے مشکلات اور مسائل پیش آرہے تھے۔عمرہ ٹور آپریٹرز کو وزارت مذہبی امور کے تحت کرنے کے لیے حج عمرہ بل 2017کا مجوزہ مسودہ تیار کر لیا، کابینہ سے بھی منظوری لے لی گئی ہے،جلدمنظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔40سال سے کم عمر پاکستانیوں پر عمرے کی پابندی ختم کرانے کے لیے جلد سعودی ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔اس سال سعودی ایرپورٹس پر پاکستانی حجاج کو کلیرنس کے لیے گھنٹوں انٹظار نہیں کرنا پڑے گابلکہ ایکسپریس کلیرنس وے کے ذریعے کلیئر ہونگے۔وہ گزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میںعمرہ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی تقسیم ایواڑڈ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔