::مہاجر نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو دھوکہ دیا، مصطفی کمال
کراچی (خصوصی رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجر نام پر سیاست کی دکانیں کھولنے والے حکمرانوں نے زکواة ، فطرة، کھالیں، انسانی جانیں، مال و دولت سب کچھ لینے کے باوجود عوام کو صرف دھوکا دیا ہے، اورنگی ٹاو¿ن کے رہائشیوں سمیت مہاجروں سے انکی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے اورنگی ٹاﺅن میں منعقد عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر مہاجر ہونے کے باوجود صرف مہاجروں کی بات کروں توہمارے لاکھوں سندھی، پختون، پنجابی، بلوچ بھائی کہاں جائیں گے، ہم کسی کو کسی سے لڑانے نہیں آئے، مہاجر سیاست کا نعرہ لگا کر مفاد پرست سیاست دانوں نے دیگر قومیتوں میں مہاجروں کے خلاف نفرت بھر دی تھی اور انہیں مہاجروں کا دشمن بنا دیا تھالیکن ہم نے مہاجروں کو تمام قومیتوں سے ملا دیا ہے، آج ہر علاقے میں مہاجروں کو گلے سے لگایا جاتا ہے، جن علاقوں میں نفرت اور تعصب کی سیاست کی وجہ سے مہاجروں کا جانا ممکن نہ تھا وہاں آج دیگر قومیتوں کے لوگ ہمارے جانے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں۔
مصطفی کمال