پرویز خٹک کے آبائی حلقہ میں گورنمنٹ سکول کو تالا لگا دیا گیا
(بیورو رپورٹ) وزیراعلی پرویز خٹک کے آبائی حلقہ نوشہرہ میں لڑکوں کے گورنمنٹ مڈل سکول کو تالہ لگا دیا گیا۔ زڑہ مینہ میں مالک جائیداد نے سکول کو حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر تالہ لگایا ہے جس کے باعث 350 بچوں کے تعلیم کے حصول سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔اراضی کے مالک نعیم اللہ کا کہنا ہے کہ سکول کی تعمیر کےلئے محکمہ تعلیم کو اراضی دیتے وقت انہوں نے میرے گھر سے 2 افراد کو بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
تاہم تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قربان خان نے اپنے بندے بھرتی کروا دیئے مالک جائیداد نعیم اللہ نے موقف اپنایا ہے کہ ”جب تک میرے گھر سے 2 بندوں کو بھرتی نہیں کروایا جاتا تب تک سکول کا تالہ نہیں کھولوں گا“۔
مڈل سکول، تالہ