ے آئی ٹی کو مانیٹرکرینگے‘ خدشہ ہے حکومت تاخیری حربے استعمال کرے گی‘ شاہ محمود قریشی
جاسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو مقررہ مدت میں اپنا کام مکمل کرنا چاہیے۔ خدشہ ہے کہ حکومت تاخیری حربے استعمال کرے گی، جے آئی ٹی کو مانیٹر کریں گے۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جسے عوام فنڈنگ کررہی ہے۔ درخواست گزاروں کو جے آئی ٹی میں سوال کرنے کا حق ملنا چاہیے۔ وزیراعظم 4 سال سے فیتے کاٹ رہے ہیں لوگوں کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔ عمران خان اور نوازشریف کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سرکلر ڈیٹ پھر اتنا ہی ہوگیا ہے۔ ملک کے کسان کو باردانہ نہیں مل رہا۔
شاہ محمود