• news

بھارتی سپریم کورٹ مسلمانوں میں بیک وقت 3 طلاقیں دینے سے متعلق کیس کی آج سے سماعت کرے گی

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی سپریم کورٹ مسلمانوں میں زبانی طلاق اور ایک ہی بار میں تین طلاق دینے کے کیس پر (آج) پیر سے سماعت شروع کر ے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کے مسلمانوں میں بڑے پیمانے پر غربت اور تعلیم کی کمی کے باوجود طلاق کی شرح دوسری برادریوں کے مقابلے نسبتاً کم رہی ہے لیکن روزی روٹی کی تلاش میں گزرے عشروں میں بڑے پیمانے پر ہجرت، ٹی وی سیریلوں کے ایکسپوژر، زندگی کی پیچیدگیوں اور بدلتی ہوئی معاشرتی قدروں نے انسانی رشتوں کو بھی شدت سے متاثر کیا ہے۔ طلاق کی شرح جو چند عشرے پہلے تک مسلمانوں میں کم تھی اب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن