ساہیوال: قادر آباد کول پاور پلانٹ میں مشینری کی تنصیب کے دوران پائوں پھسلنے سے چینی ماہر گر کر زخمی
ساہیوال (نامہ نگار) قادر آباد کول پاور پلانٹ ساہیوال میں مشینری کی تنصیب کے دوران چینی ماہر زانگ زو گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ بتا یا گیا کہ چینی ماہرین قادر آباد کول پاور پلانٹ کو چالو کرنے کے لیے آخری مرحلہ کی مشینری کی تنصیب کر رہے تھے۔