• news

کراچی: چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑاقتل‘ تشدد سے ڈاکو مارا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 واقعات کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا‘ شہریوں کے تشدد سے ڈاکو مارا گیا ہے۔ لانڈھی89 کے علاقے میں حنفیہ مسجد کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد 38 سالہ محمد نعمان اور 50 سالہ صابرہ زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء اورنگی ٹائون میں دونوں ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس کہ اسی دوران لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر بُری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرا ڈاکو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ قبل ازیں منگھوپیر میں حزب اللہ نامی نوجوان کا اپنے برے بھائی اسکول ٹیچر مظفر کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر حزب اللہ نے مظفر کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیااور فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم حزب اللہ رکشہ ڈرائیور ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن