.سیاسی جماعتوں نے انتخابی منشور کی تیاری کیلئے ماہرین سے مشاورت شروع کر دی
لاہور(این این آئی) سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے تحت سب سے اہم انتخابی منشور کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے منشور میں موجودہ حالات کے مطابق ردو بدل کیا جائے گا جس کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ووٹرز خصوصاً نوجوان نسل سے نئے وعدے راغب کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کو باضابطہ آئندہ عام انتخابات کا اعلان ہونے تک مکمل خفیہ رکھنا چاہتی ہیں اسی لئے کسی بھی رہنما کو فی الحال منشور کے حوالے سے میڈیا میں بات نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔