رضا ربانی، ایاز صادق اور اعتزاز احسن 25 مئی کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونگے
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن 25مئی کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہونگے‘ ان اہم شخصیات کی پی اے سی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی اجلاس کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ اجلاس 11مئی کو ہونا تھا۔ ان شخصیات کی دیگر مصروفیت کے پیش نظر اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کیا گیا ہے۔