• news

جہانزیب بڑیچ کا بلوچستان قومی موومنٹ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان

کوئٹہ (آئی این پی) جہانزیب خان بڑیچ نے بلوچستان قومی موومنٹ کے نام سے نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ جہانزیب خان بڑیچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان قومی موومنٹ کا قیام 23 مارچ 2017ء کو عمل میں لایا گیا تھا، اس عرصے میں پارٹی نے مختلف نوعیت کی سماجی اور سیاسی خدمات سرانجام دئیے ہیں جس میں کھیلوں کی فروغ، قبائلی رنجشوں کا خاتمہ، نوجوانوں میں شعوری بیداری سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کسی سیاسی جماعت، نظرئیے، شخصیت، طبقہ کیخلاف نہیں بلکہ ہمارا جدوجہد صرف اور صرف نظام کی تبدیلی اور اس میں اصلاحات کو متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی 12 نکاتی منشور کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن