• news

افغان سرحد پر ایک ہزار پوسٹیں بنا رہے ہیں،اشرف غنی نے دعوت مسترد نہیں کی: ایاز صادق

لاہور (نوائے وقت نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر ایک ہزار پوسٹیں بنا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سرحد محفوظ ہونے سے کسی کو کوئی گلہ نہیں رہے گا۔ افغان حکام نے بتایا 50فیصد علاقہ ان کے کنٹرول میں نہیں۔ افغان حکام کو سرحد پر باڑ لگانے کی تجویز دی مثبت جواب نہیں آیا۔ ایازصادق کا کہنا تھا چمن میں جو ہوا برا ہوا۔ پاکستان نے سخت نوٹس لیا ہے۔ افغانستان سے جوانوں کی شہادت پر بات کریں گے۔ دفتر خارجہ نے افغانستان سے جواب مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا افغانستان دورے کے دوران افغان وفد سے گفتگو اچھی رہی۔ عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی نے دورے کی دعوت قبول کی ۔ اشرف غنی نے دورے کی دعوت مسترد نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مدت جون 2018ء تک مکمل ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن