افغانستان کے حوالے سے مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے: جاوید ہاشمی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا۔ افغان فورسز کی جارحیت عالمی سطح پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ افغانستان بھارت کے کہنے پر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے‘ حکومت پاکستان کو افغانستان کے حوالے سے واضح اور مضبوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ این اے 149 میرا حلقہ انتخاب ہے یہاں سے ہر صورت الیکشن لڑوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی شمس اقبال قریشی کے پوتوں اور توصیف قریشی کے بیٹوں کے رسم عقیقہ کی تقریب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔