متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا اجلاس، پنشن کی کٹوتی کیخلاف احتجاج کی دھمکی
لاہور( خبر نگار) متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا اجلاس صدر الطاف بلوچ امر سدھو میں بلوچ لیبر ہال میں ہوا۔ جس میں محمد اکبر، حنیف رامے، ڈاکٹر محمد حسین جان محمد ، بشیرراکٹ، بشیر مجاہد اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنکجز کے مزدور پنشنرروں کو منظور شدہ ساڑھے 5ہزار پنشن کی بجائے 3ہزار 4ہزار دے رہی ہے۔ سراسر زیادتی ہے، مہنگائی کے دور میں پوری پینشن ملے تو بھی کم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے پنیشن کم از کم 15ہزار کی جائے تا کہ بزرگ اپنی گزر بسر اچھے طریقے سے کر سکیں، دوائوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کٹوتی بند نہ ہوئی تو ای او بی آئی کے دفتر کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتال کرینگے ۔