• news

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کے وفد کا دورہ گنگارام ہسپتال

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے ڈاکٹرز کے وفد نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گلزار کی قیادت میں سرگنگا رام ہسپتال کا مطالعاتی دورہ کیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان مطلوب سے ملاقات کی - ڈاکٹرز کے وفد نے اکا¶نٹس مینجمنٹ ،فارمیسی سسٹم اور انفیکشن کنٹرول اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں معلومات اور تبادلہ خیال کیا - گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کے وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا -

ای پیپر-دی نیشن