• news

شالا مار ہسپتال کے شعبہ پلمونولوجی کی اپ گریڈیشن،جدید چیسٹ کلینک کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور (پ ر) شالامار ہسپتال میں پلمونولوجی کلینک کا اپ گریڈیشن کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔چےئر مین بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ چوہدری احمد سعید نے افتتاح کیا ۔اس موقع پر ٹرسٹی شاہد حسین ، چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر)انیس احمد کے پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر ،چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈئر (ر )محمد نسیم اعجاز ، شعبہ پلمونولوجی کے انچارج ڈاکٹر سلیم الزمان ادہمی،شعبہ بزنس ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر ڈاکٹرعرفان علی سید اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن