• news

افغان فورسز کے پاکستان پر حملے ناقابل قبول ہیں: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور وطن عزیز پاکستان میں امن کے قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان علماءکونسل کے کارکنان اور قائدین نے انتہاءپسند اور دہشت گرد عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان علماءکونسل ایک نظریاتی اور فکری جماعت ہے اور انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان علماءکونسل کی ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی ۔افغان فورسز کی طرف سے پاکستانی علاقوں پر حملے ناقابل قبول ہیں ۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکز ی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پاکستان علماءکونسل کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن