• news

.جماعت اسلامی کا 17 مئی سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ ملتوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان نے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے اورملک میں کرپشن کیخلاف 17مئی کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد جے آئی ٹی ہونے کے بعدجماعت اسلامی نے مشاورت سے لانگ مارچ کے پروگرام کو ملتوی کیا ہے کیونکہ جے آئی ٹی کے فیصلے سے قبل کسی اقدام کے ذریعے ہر گزیہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ جماعت اسلامی کسی انکوائری اثرانداز ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن