• news

نوازشریف سے وزیرداخلہ کی ملاقات نیوز لیکس کمشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی۔ نیوز گیٹ کمشن کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے نیوز لیکس رپورٹ پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے نوٹیفکیشن پر فوج کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی کشیدگی دور کرنے‘ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن