گوجرانوالہ: پریشان بیوہ نے 6 سالہ بیٹی کو پھندا دیکر موت کی نیند سلا دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شوہر کی وفات کے بعد پریشان حال بیوہ نے اپنی چھ سالہ بیٹی کو گلے میں پھندا دیکر موت کی نیند سلا دیا ، پو لیس نے ماں کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ، بتایا گیا ہے کہ پڑائو کیمپ نمبر چار کی نازیہ بی بی کا شوہر شکیل چھ سال قبل وفات پا گیا تھا ،جو شوہر کی وفات کے بعد پریشان تھی جس نے مبینہ طور پر اسی پریشانی کے عالم میں اپنی چھ سالہ بیٹی نورین کو گلے میں پھندا دیکر ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا ، تاہم تھانہ سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پو لیس کا کہنا تھا کہ نورین کے چچا تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نازیہ بی بی کو حراست میں تفتیش کی جارہی ہے ، مدعی کا موقف ہے کہ ملزمہ نے اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نازیہ ذہنی مریضہ ہے جس نے خود بھی پھندا لینے کی کوشش کی تھی جسے اہلخانہ نے ناکام بنا دیا ،پو لیس مصروف تفتیش ہے۔