میڈرڈ ٹینس ٹورنامنٹ : ماریا شراپووا، انجلیق، انستاسیجا کامیاب
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) روس کی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے کینیڈا کی ایوجینی باؤچرڈ کو میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں 4-6, 6-4, 6-0 سے مات دیدی۔ کینیڈین باؤچرڈ نے ایک ہفتہ قبل ماریا شراپووا کو ’’چیئر‘‘ کیا تھا اور ان پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 ماہ کی سزا کم ہے۔ ماریا شراپووا نے حریف سے ٹینس کورٹ میں خوب بدلہ لیا اور انہیں آؤٹ کلاس کر دیا۔ عالمی نمبر3 کیرولینا پلیسکووا دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ انہیں انستاسیجا سیکواسٹووا نے سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرایا۔ ٹاپ سیڈ انجلیق کیربر نے کترینا پیناکووا کو 6-2, 1-6 اور 7-5 سے ہرایا۔ تیسرے مرحلے میں انجلیق ماریا شراپووا سے ٹکرا گئیں۔