• news

پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا پہلا باضابطہ اجلاس پرسوں ہوگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا پہلا باضابطہ اجلاس پرسوں 11مئی 2017ء کو11بجے دن پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، جس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے اجلاس میں پاک افغان کشیدگی، سول ملٹری تعلقات کار اور اداروں کے ٹوئٹس کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی 33اراکین پر مشتمل ہے جس میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما سید نوید قمر ‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ‘ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ‘ محمود خان اچکزئی ‘ حاجی غلام احمد بلور ‘ چوہدری پرویز الہیٰ ‘ محمد اعجاز الحق ‘ شیخ رشید احمد ‘ آفتاب احمد خان شیر پائو ‘ الحاج شاہ جی گل آفریدی ،سینیٹر مشاہد اللہ خان ‘ سینیٹر شیری رحمن ‘ سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ سینیٹر حاصل بزنجو ‘ سینیٹر سید مظفر حسین شاہ ‘ سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ سینیٹر محمد اعظم خان سواتی اور وفاقی وزیر قانون وانصاف زاہد حامدکو مدعو کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن