غازی عبدالرشید قتل کیس کے اندراج کیخلاف پرویز مشرف کی دائر درخواست کی سماعت پرسو ں تک ملتوی
اسلام آباد (این این آئی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف کی رخصت کے باعث غازی عبدالرشید قتل کیس کے اندراج کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
سابق صدر پرویز مشرف نے اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاستی آپریشن پر قتل کا مقدمہ نہیں بنتا، کیس خارج کیا جائے۔