بچوں پر جنسی تشدد 10 فیصد بڑھ گیا روزانہ 11 متاثر ہوئے، پنجاب سرفہرست
لاہور (لیڈی رپورٹر) سال 2016 میںروزانہ 11بچے جنسی تشددکاشکارہوتے رہے ، 2016میں 2015کے مقابلے میںبچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں 10فیصد اضافہ ہوا، سب سے زیادہ واقعات پنجاب میںرونماہوئے، 2016 میں 4139بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے، ان میں 2410 بچیاں اور1729بچے شامل تھے، صرف لاہور میں 266بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔ یہ اعدادوشمارغیر سرکاری تنظیم ’’ساحل ‘‘ کے ریجنل کواڈی نیٹر عنصر سجاد بھٹی اوردیگر نے پریس کانفرنس میں بتائے۔