نئی تجارتی پالیسی‘ برآمدات بڑھانے کا حکومتی منصوبہ ناکامی سے دوچار
اسلام آباد (صباح نیوز) نئی تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات بڑھانے کا حکومتی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے جبکہ حکومتی دعوئوں کے برعکس برآمدات میں اضافے کے بجائے کمی درآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔ نئی 3 سالہ پالیسی کے تحت حکومت نے30 جون 2018ء تک برآمدات 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے تاہم برآمدات میں اضافے کے بجائے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔