تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے معاشرہ میں آگاہی ضروری ہے: سردار ایاز صادق
لاہور (لیڈی رپورٹر) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیاکے مریض بچے پوری قوم کے بچے ہیں انہیں علاج اورانتقال خون کی بہتر سہولتیںفراہم کرکے اچھی زندگی کے قابل بنایاجاسکتاہے تاہم تھیلیسیماجیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے معاشرے میںآگاہی پھیلانابہت ضروری ہے۔ وہ گزشتہ روزتھیلیسیمیاسے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے الحمرا میں ’’ام نصرت فاؤنڈیشن ‘‘کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹراجمل نیازی نے کی۔اس موقع پر صوبائی وزیربرائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اورصوبائی وزیربرائے پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، فاؤنڈیشن کی صدر مائرہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔