• news

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا نام روشن کررہے ہیں‘ ہمیں ان پر فخر ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد فرانسیسی شیف ’واحد برادران‘ کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں غیر رسمی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورینس بھی موجود تھیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستانی زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، ہمیں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ واحد برادران بھی لذیذ پکوان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ فرانس کے صدارتی انتخابات پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے فرانسیسی سفیر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کم عمر ترین صدر ایمینول میکغوں کا انتخاب فرانس کے عوام کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن