• news

دہشت گردی کیخلاف جنگ ٹونٹی ٹونٹی میچ 17 اوور گزر گئے، چاہتے ہیں ایک اوور پہلے میچ جیت لیں، دشمن چاہتا ہے ہار جائیں: آصف غفور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے افغانستان کی جارحیت، ایران کی دھمکیوں اور بھارت کے معاندانہ رویے کے حوالے سے کرکٹ کی اصطلاح میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد 2000 میں شروع کی۔ اب 2017 چل رہا ہے۔ اسے ٹی ٹونٹی سمجھیں اور دشمن کے عزائم کو بھی سامنے رکھیں۔ پاکستان اس میچ کے 17 اوور کھیل چکا ہے۔ پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے اس میچ میں پاکستان کی فتح کے واضح آثار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک اوور پہلے ہی میچ جیت لیں جبکہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کی جیت کے امکانات ختم کر دیے جائیں۔ انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر کہا کہ بھارت، افغانستان اور ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ اگر داخلی اور بیرونی دبائو بڑھتا ہے تو دشمن یہ میچ چھیننے کی کوشش کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن