چیف جسٹس کا شیخوپورہ میں13سالہ ملازم کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ پرازخود نوٹس ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب
اسلام آباد+ شیخوپورہ (آئی این پی+نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے شیخوپورہ میں13سال کے ملازم کا ہاتھ کاٹنے کے واقعے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے 48 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ شیخوپورہ میں خاتون نے 13سالہ ملازمہ کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا تھا۔